• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ڈیفنس میں تشدد کی شکار فیملی کو جیو نیوز نے ڈھونڈ نکالا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کار سوار کے تشدد کی شکار فیملی کو جیو نیوز نے ڈھونڈ نکالا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ لڑکے سدھیر نے کہا کہ میری بہن ڈیفنس میں دفتر میں نوکری کرتی ہے، خیابان اتحاد میں دونوں بہنوں کو لینے جا رہا تھا، جیسے ہی بہنوں کے قریب پہنچا تو گاڑی سے ٹکر ہوئی۔

 متاثرہ لڑکے کا کہنا تھا کہ گاڑی میں سوار شخص نے تشدد کرنا شروع کر دیا، میں معافی مانگتا رہا مگر وہ مارتے رہے، قریب موجود شخص نے اسلحہ کے زور پر گاڑی میں بٹھایا۔

سدھیر نے بتایا کہ اسلحہ بردار شخص بھی شدید تشدد کا نشانہ بناتا رہا،  سلمان فاروقی اور دوسرے شخص سے بہنیں معافی مانگتی رہیں، ان افراد نے شدید تشدد کے بعد دھمکا کر چھوڑ دیا۔

یاد رہے کہ یکم جون کو کراچی کے علاقے ڈیفنس کے خیابان اتحاد کمرشل میں کار سوار نے موٹرسائیکل سوار پر تشدد کیا تھا۔

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار شخص بہنوں کے ساتھ جا رہا تھا، موٹرسائیکل سے کار کو ٹکر لگی جس کے بعد کار سوار شخص نے موٹرسائیکل سوار شخص پر تشدد کیا۔

واضح رہے کہ شہری پر تشدد کے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم کو کل ہی گرفتار کر لیا گیا تھا تاہم تشدد کرنے والے ایک اور شخص کو بھی پولیس نے آج گرفتار کر لیا۔

قومی خبریں سے مزید