• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج و علامتی گھیراؤ

برطانوی پارلیمنٹ بلڈنگ(فائل فوٹو)۔
 برطانوی پارلیمنٹ بلڈنگ(فائل فوٹو)۔

فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف لندن میں برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کیا گیا۔

اس موقع پر سرخ لباس پہنے مظاہرین نے لندن میں برطانوی پارلیمنٹ کا علامتی گھیراؤ کیا اور پارلیمنٹ کے سامنے سرخ کپڑے سے ریڈ لائن بنائی۔

مظاہرین نے اسرائیل کو اسلحہ کی فروخت بند کرنے اور بین الاقوامی برادری سے فلسطینیوں پر مظالم بند کرانے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب بائیڈن دور کے ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ میتھیو ملر نے غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کو تسلیم کر لیا۔

میتھیو ملر نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے۔ انہوں نے ماضی میں جنگی جرائم کی تردید کرنے سے متعلق سوال پر کہا کہ وہ ان کے عہدے کی مجبوری تھی۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے امدادی شعبے کے سربراہ ٹام فلیچر نے بھی دو روز قبل ایک انٹرویو کے دوران اس بات کا اعتراف کیا کہ اسرائیل کا غزہ میں خوراک کی رسائی کو روکنا جنگی جرم ہے، کھانے پینے کی اشیا کو اس طرح زبردستی روکنا فلسطینی شہریوں کو بھوک سے مارنے کی کوشش ہے جو کہ ایک جنگی جرم ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید