کراچی( افضل ندیم ڈوگر )ایئرپورٹس سیکورٹی فورس کے عملے نے سیالکوٹ ایئرپورٹ سے کافی مشین میں چھپا کر منشیات کی دبئی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر ایک مسافر کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق دبئی کی پرواز کے مسافر محمد شیراز سے 1.624 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد کی گئی جو ایک کافی مشین کے سٹیل کیبن میں نہایت مہارت سے چھپائی گئی تھی۔