• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پورٹ ٹرسٹ میں لیڈیز کیفے کا افتتاح

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے بحری امورمحمد جنید انوار چوہدری نے کراچی پورٹ ٹرسٹ میں خواتین کے لیے پہلے لیڈیز کیفےکا افتتاح کر دیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت خواتین کی شمولیت اور بااختیاری کے لیے پرعزم ہے اور یہ کیفے اس سمت میں ایک اہم عملی قدم ہے لیڈیز کیفے کا قیام صرف ایک علامتی عمل نہیں بلکہ خواتین کے لیے ایک محفوظ، آرام دہ اور باعزت ماحول فراہم کرنے کی عملی کوشش ہے۔ انہوں نے کے پی ٹی انتظامیہ اور سی بی اے قیادت کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ اس اقدام سے خواتین کی پیشہ ورانہ ترقی کو فروغ ملے گاجنید انوار چوہدری نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین نیلی معیشت اور سمندری وسائل کے پائیدار انتظام میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید