• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانا مشترکہ ذمہ داری، ایاز صادق

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ صاف، سرسبز اور محفوظ ماحول کی فراہمی آئندہ نسلوں کا بنیادی حق ہے اور ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، پاکستان کا عالمی سطح پر گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں حصہ صرف 0.5 فیصد ہے، لیکن یہ ان ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ درجہ حرارت میں اضافہ، بارشوں کے غیر متوقع نظام، گلیشیئرز کا تیزی سے پگھلاؤ، اور سیلاب پاکستان کے ماحول پر گہرے اثرات مرتب کر رہے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید