• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹام کروز کی گرل فرینڈ نے آنا ڈے آرماس پاکستان کیلئے خصوصی پیغام میں کیا کہا؟

---اسکرین گریب
---اسکرین گریب

ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز کی گرل فرینڈ آنا ڈے آرماس نے پاکستانی شائقین کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

معروف اداکارہ آنا ڈے آرماس نے اپنی آنے والی فلم بیلرینا کی ریلیز سے پہلے پاکستان میں موجود مداحوں کےلیے ایک خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیلرینا جان وک سیریز کی اگلی فلم ہے، جس کا شائقین کو طویل عرصے سے انتظار ہے، آنا ڈی آرماس اس فلم میں مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔

ویڈیو میں آنا اپنے مداحوں سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے ناصرف فلم کا تعارف کراتی ہیں بلکہ شائقین کو سینما گھروں میں آ کر یہ فلم دیکھنے کی دعوت بھی دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا، ’ہیلو پاکستان میں ہوں آنا ڈے آرماس، میری نئی فلم بیلرینا جو کہ جان وک فرنچائز کا اگلا حصہ ہے، آپ کےلیے آ رہی ہے، مجھے یقین ہے کہ آپ اسے ضرور پسند کریں گے۔‘

جہاں بہت سے پاکستانی شائقین نے ان کے پیغام کو سراہا، وہیں سوشل میڈیا پر بعض افراد نے اس ویڈیو کی حقیقت پر سوال اٹھاتے ہوئے اسے مصنوعی ذہانت (AI) کی تخلیق قرار دیا۔

 HKC انٹرٹینمنٹ کے توسط سے پاکستانی ناظرین کے لیے یہ پیغام شیئر کیا گیا ہے، یہ ادارہ پاکستان میں ہالی ووڈ فلموں کا باضابطہ ڈسٹری بیوٹر ہے۔

واضح رہے کہ آنا ڈے آرماس کی فلم بیلرینا 6 جون 2025 کو پاکستان سمیت دنیا بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید