• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول سرونٹس ترمیمی بل کی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ نے منظوری دے دی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بل کے مسودے میں بتایا گیا ہے کہ گریڈ 17 سے بالا سرکاری افسران اپنے، شریک حیات اور زیرِکفالت بچوں کے اثاثے ڈکلیئر کریں گے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکریٹریٹ میں رانا محمود الحسن کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سول سرونٹس ترمیمی بل کی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ نے منظوری دی گئی۔

اس بل تجویز کیا گیا ہے کہ گریڈ 17 سےبالا سرکاری افسران اپنے، شریک حیات اور زیرِکفالت بچوں کے اثاثے ڈکلیئر کریں گے۔

اس مجوزہ بل کے حوالے سے سینئر قانون دان اور پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ یہ ایک اچھی قانون سازی ہے۔

دوسری جانب بل کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ نواز سے تعلق رکھنے والی سینیٹر انوشہ رحمٰن نے کہا ہے کہ ہم اس بل کی حمایت کریں گے۔

اس بل کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ حکام نے کہا ہے کہ اس پر ایف بی آر سے ہم نے بہت مشاورت کی۔

بل میں تجویز کیا گیا ہے کہ گریڈ 17 سے بالا افسران اپنے غیر ملکی اور ملکی اثاثے اور واجبات ڈکلیئر کریں گے اور یہ تفصیلات ایف بی آر کے ساتھ ڈیجیٹل فائل کی جائیں گی جو پبلک ہوں گی۔

بل کے مجوزہ مسودے میں یہ بھی تجویز درج ہے کہ انکشافات عوامی مفادات اور شخص کی پرائیویسی اورسکیورٹی کا توازن مدنظر رکھ کر کیے جائیں گے جس میں ذاتی معلومات، شناختی کارڈ نمبر، ایڈریس، بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات کا تحفظ کیا جائے گا۔

مسودے میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسٹبلشمنٹ ڈویژن کو خطرے پر مبنی تصدیق کے لیے ضروری وسائل اورفریم ورک فراہم کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید