• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کا بجٹ میں کراچی کے مختلف منصوبوں کیلئے فنڈز رکھنے کا فیصلہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

وفاقی حکومت  کی جانب سے بجٹ 2025 میں پاکستان کے معاشی حب، کراچی کے مختلف منصوبوں کے لیے فنڈز رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گرین لائن کراچی کے لیے 50 کروڑ، آپریشنل گرین لائن بی آرٹی کے لیے 18 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

آئی ٹی پارک کراچی کےلیے 4 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ  سڑکوں، گلیوں، نکاسِ آب اور پانی کے مختلف منصوبوں کے لیے بھی رقم مختص کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔

یاد رہے کہ  آئندہ مالی سال 2025-26ء کا وفاقی بجٹ پیش کرنے کےلیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 10 جون کو 5 بجے و سہ پہر طلب کیا گیا ہے جبکہ سینیٹ کا اجلاس بھی اسی روز رات 9 بجے ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید