غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی حملوں میں 3 صحافیوں سمیت 23 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے علاقے المواسی میں فلسطینیوں کے خمیوں پر اسرائیلی ڈرون حملے میں 6 فلسطینی شہید ہوئے۔
زیتون کے علاقے میں ایک اور فضائی حملے ایک گھر میں موجود 3 فلسطینی شہید ہو گئے۔
غزہ کے الاہلی اسپتال پر اسرائیلی حملے میں 3 صحافی بھی شہید ہوگئے۔
آج غزہ پر جاری فضائی حملوں میں مجموعی طور پر 23 فلسطینی شہید ہو گئے۔