• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ جنگ بندی قرارداد ویٹو کرنے پر ایران کی امریکا پر کڑی تنقید

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

ایران نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنے پر امریکا پر کڑی تنقید کی ہے۔ 

تہران سے ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق امریکی اقدام اسرائیل کے جرائم میں شراکت داری ظاہر کرتا ہے، امریکی اقدام بین الاقوامی برادری کی خواہشات کی کھلی توہین ہے۔ 

ایرانی ترجمان اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ امریکی اقدام امریکی فیصلہ سازوں کی اخلاقی گراوٹ کی علامت ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ امریکی اقدام ثبوت ہے کہ امریکا فلسطینیوں کے قتل عام میں اسرائیل کا شریک جرم ہے۔  

ایرانی ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ عالمی برادری اسرائیل اور اس کے حامیوں کو فلسطینیوں کے قتل عام سے روکے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ مستقل جنگ بندی اور امداد کی بلارکاوٹ فراہمی کی قرارداد امریکا نے ویٹو کردی۔

سلامتی کونسل کے 15 اراکین میں سے 14 نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔

قرارداد پیش کرنے والے ممالک اور حق میں ووٹ دینے والوں میں پاکستان بھی شامل تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید