فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے نئے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔
اپنے بیان میں حماس کے رہنما خلیل الحیا نے کہا کہ حماس نے امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف کی تجاویز رد نہیں کی تھیں بلکہ کچھ تبدیلیوں کا مطالبہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ حماس جنگ بندی مذاکرات کے نئے دور میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے۔
خلیل الحیا کا کہنا تھا کہ ہم ایک نئی، سنجیدہ مذاکراتی کوشش کے لیے آمادہ ہیں، جس کا مقصد مستقل جنگ بندی معاہدہ حاصل کرنا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسرائیل نے جنگ بندی کے حوالے سے امریکی معاہدے کو تسلیم کرتے ہوئے اس پر دستخط کیے تھے لیکن حماس نے اس معاہدے کو قبول نہیں کیا تھا۔