کراچی(طاہر عزیز/اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کے جونمائندے وفاق میں جا کر بیٹھے ہیں شہر کا حق ادا نہیں کرتے کراچی اور آئین کے 140 اےکے بڑے حامی مصطفیٰ کمال اور خالد مقبول صدیقی کراچی کی گلی محلے کے کام وفاق سے کرا ر ہے ہیں وفاق کی پچاس پچاس کروڑ کی اسکیمیں پی ڈی آئی سی ایل سے کروائی جا رہی ہیں دعوے سے کہتا ہوں اس کا آج تک چیف ایگزیکٹیو نہیں ہےمیں گورنر سندھ کو بھی سو ارب روپے کی اسکیمیں بنا کر دے دی ہیں دیکھتے ہیں وفاقی بجٹ میں کتنی منظور ہوتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر افضل زیدی کی جانب سےکے ایم سی کی دو سالہ کارکردگی اور آئندہ دوسال کے اہداف کی پریزینٹیشن کے موقع پر کیا جس کا اہتمام ڈینسو ہال میں کیا گیا تھا اس موقع پر ڈپٹی میئر سلمان مراد ،ڈائریکٹر جنرل محکمہ انجینئرنگ طارق مغل ،فنانشل ایڈوائزر گلزار ابڑو بھی موجود تھےمیئر نے کہا کہ اسلام آباد کی مثال دی جاتی ہے کہ وہاں انڈر پاس 35 دن میں بن گیاوہاں کسی ریلوے یا دیگر ادارے کی مجال نہیں ہے کہ وہ این او سی نہ دے لانڈھی بھینس کالونی کے لئے ریلوے پھاٹک پر پل بنانا چاہتے ہیں سوا ارب روپے کا فنڈ موجود ہےورک آرڈر بھی ٹھیکیدار کو دے دیاعرصہ گزر گیا ریلوے نے آج تک این او سی نہیں دیاالٹا این اوسی کے لئے 16کروڑ روپے بھی مانگ رہے ہیں زمین ہماری ہے اور ہم سے ہی کرایہ مانگ رہے ہیں۔