اسلام آباد ( ایوب ناصر) نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی ملتان نے پاکستان سے چلنے والا عالمی سائبر کرائم نیٹ ورک پکڑ لیا ۔ نوسر بازوں کے ’’ہارٹ سینڈر گروپ‘‘ کے خلاف امریکہ میں ایف بی آئی اور ڈچ پولیس نے مشترکہ کارروائی میں نشاندہی کی تھی ۔ایڈیسنل ڈائریکٹر ملتان کی سربراہی میں ٹیم نے دن رات محنت کر کے 21 رکنی گروہ کے متعدد ارکان کو پکڑ لیا۔سرغنہ رمیض شہزاد ہارڈسینڈر کا گروہ امریکیوں اور غیر ملکیوں سے کروڑوں ڈالر کے فراڈ میں ملوث پایا گیا ہے ۔