• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلوی لیجنڈ سوئمر این تھورپ ڈیڑھ لاکھ ڈالرز سے ہاتھ دھو بیٹھے

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

اولمپک گولڈ میڈلسٹ این تھورپ مبینہ طور پر چوری کی واردات کا شکار ہو گئے، این تھورپ کو سڈنی کے مضافاتی علاقے پیڈنگٹن کے پولیس اسٹیشن میں دیکھا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اسٹیشن میں اولمپئین سوئمر نے واردات کا شکار ہونے کی رپورٹ درج کروائی ہے، این تھورپ کے ساتھ اصل معاملہ کیا ہوا اس کی تاحال تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

 میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ یہ کوئی نہیں جانتا کہ آن لائن واردات ہوئی یا سوئمر کو لوٹا گیا ہے۔

دوسری جانب نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے تصدیق کی ہے کہ جمعرات کو 42 سالہ شخص نے پیڈنگٹن پولیس اسٹیشن میں مبینہ چوری کے واقعہ کی شکایت درج کروائی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ایتھلیٹ کی شکایت پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

این تھورپ سے اس معاملے پر بات چیت کے لیے میڈیا نے بھی رابطہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ این تھورپ نے سڈنی اولمپکس میں تین سونے اور دو چاندی جبکہ ایتھنز اولمپکس میں دو سونے ایک چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید