• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: 7 ماہ کی بچی اغواء کے بعد قتل، 10 سالہ ملزم گرفتار

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں 7 ماہ کی بچی کو اغواء کے بعد قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق بچی کی لاش نالے سے ملی ہے، مقتولہ مریم گزشتہ روز سے لاپتہ تھی۔

پولیس نے لواحقین کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی عمر 10 سال ہے اور  وہ مقتولہ کا رشتے دار ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں، مختلف زاویوں سے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی گئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید