• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: قربانی کا جانور گاڑی کی سلاخیں توڑ کر بھاگ نکلا، ویڈیو وائرل

---اسکرین گریب
---اسکرین گریب

کراچی میں ایک دلچسپ واقعے میں قربانی کےلیے لایا گیا جانور اپنی آزادی کی جنگ لڑتے ہوئے گاڑی سے بھاگ نکلا۔

یہ مناظر سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گئے جنہوں نے عوام کو حیرت میں ڈال دیا، گائے کے فرار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق جانور کو پک اپ کے ذریعے ایک گھر لایا گیا، جہاں اُسے اتارا جانا تھا، جیسے ہی گاڑی گھر کے سامنے ریورس ہوئی اور ڈرائیور نیچے اُترا تو اس نے قید میں خاموشی سے بیٹھنے کے بجائے حیران کن ردعمل دکھایا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس جانور نے گاڑی پر موجود پنجرے کی سلاخوں کو پوری قوت سے دھکیلنا شروع کر دیا، چند لمحوں میں ایک سلاخ ٹوٹ گئی اور پھر کیا تھا، یہ جانور بجلی کی رفتار سے باہر نکلا اور آزادی کا مزہ چکھنے کےلیے سڑکوں کی جانب دوڑ لگا دی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ گائے نے کچھ دیر تک آس پاس کی گلیوں میں دوڑ لگائی، جس سے ناصرف ٹریفک میں خلل آیا بلکہ لوگ بھی حیرت سے اسے دیکھتے رہ گئے، بعد ازاں مالک اور مقامی افراد نے کافی کوششوں کے بعد گائے کو قابو میں کیا۔

قومی خبریں سے مزید
دلچسپ و عجیب سے مزید