خیرپور (غلام عباس بھنبھرو)ڈسٹرکٹ سیشن جج لاڑکانہ سمکان احمد مغل کے اسکواڈ پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم بھورل شاہپولیس مقابلے میں مارا گیا۔دو ملزمان گرفتار کیے ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کھوجیوں اور جدید سائنسی ٹیکنالو جی کے ذریعے مدد لی گئی،ایس ایس پی حسن سردار نیازی کی ہنگامی پریس کانفرنس تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سیشن جج لاڑکانہ سمکان احمد مغل کے اسکواڈ پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم بھورل شاھ پیر جو گوٹھ کے قریب پولیس مقابلےمیں مارا گیا فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان سراج چاچڑ اور عبدالحمید ناریجو گرفتار کرلیے گئے یہ بات ایس ایس پی خیرپور حسن سردار نیازی نے پولیس ہیڈ کوارٹر کے کانفرنس ہال میں ہنگامی پر یس کانفرنس میں بتائی انہوں نے بتایا کہ گذشتہ 31مئی کو خیرپور لاڑکانہ رو ڈ پر ڈاکو گروہخیرپور کے ایک شخص صابر حسین سولنگی سے لوڈر چھیننے کی کوشش کی اسی دوران ڈسٹرکٹ سیشن جج سمکان احمد مغل جو سکھر سے واپس لاڑکانہ جارہے تھے ان کے پولیس اسکواڈ پر مسلح افراد نے فائر کھولے جس کے نتیجےمیں ایک پولیس اہلکار مقبول اعظم شیخ شہید اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے بعدازاں ملزمان لوڈر مالک صابر حسین سولنگی کو چھوڑ کر جنگلات میں فرار ہوگئے ہم نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کھوجیوں اور جدید سائنسی ٹیکنالو جی کے ذریعے اپنی کھوج جاری رکھی بعدازاں جمع کے روز جدید ٹیکنالاجی سے معلوم ہوا کہ ڈسٹرکٹ سیشن جج لاڑکانہ کے اسکواڈ پر حملے میں ملوث ملزمان پیر جو گوٹھ کے علاقے میں ایک کمیںگاہمیں موجود ہیں ہم نے بھاری پولیس فورس لیکر کمین گاہکا محاصرہ کیا تو ملزمان کے ساتھ مقابلہ ہوگیا ۔