• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آج پھر زلزلہ، یکم جون سے اب تک 32 جھٹکے محسوس ہوچکے

کراچی (این این آئی)کراچی میں جمعہ کی صبح ایک مرتبہ پھر معمولی نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، یکم جون سے اب تک شہر میں زلزلے کے 32 جھٹکے محسوس کیے جاچکے ہیں، جھٹکوں کی شدت میں بتدریج کمی کے ساتھ ساتھ صورتحال بہتر ہوتی دکھائی دے گی، شہریوں کو اس سلسلے میں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ مہرصاحبزاد خان نے کہا کہ شہر میں معمولی نوعیت کے جھٹکے آئندہ 2 سے 3 روز تک محسوس کیے جاسکتے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جمعہ کو کراچی میں صبح 8 بجکر 32 منٹ پر پھر زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی شدت 1.5 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال مغرب میں 7 کلو میٹر کے فاصلے پر 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ملیر میں اتوار سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جارہے ہیں جن کی زیادہ سے زیادہ 3.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا 32واں جھٹکا محسوس کیا گیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید