• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحرینی وزیر داخلہ کا محسن نقوی کوٹیلی فون، عید کی مبارکباد ہم آپ کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں، وزیر داخلہ کی گفتگو

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) بحرین کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبداللہ الخلفیہ نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو ٹیلی فون کیا اور عید الاضحی پر وزیر داخلہ محسن نقوی اور پاکستانی عوام کو مبارکباد دی۔ بحرین کے وزیر داخلہ نے محسن نقوی اور پاکستانی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ہم آپ کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے بحرین کے وزیر داخلہ اور عوام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے بحرین کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کااعادہ کیا اور بحرین کے وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔

ملک بھر سے سے مزید