• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ کراچی، ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بلال کالونی تھانے کی حدود نارتھ کراچی سیکٹر 5Lمین روڈ پر سٹی آٹوز کے قریب موٹر سائیکل سوار 2نامعلوم ملزمان نے موٹر سائیکل سوار ایک شخص پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور فرار ہو گئے، فائرنگ کے نتیجے میں 30 ناصر ولد سرور شدید زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا،جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گیا۔عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل سوار شخص فائرنگ کرنے والوں کا تعاقب کر رہا تھا،پولیس کے مطابق مضروب ناصر کو 4 گولیاں لگی ہیں،معاملہ آپسی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں،بلال کالونی پولیس اور کرائم سین یونٹ موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کرنا شروع کئے۔

ملک بھر سے سے مزید