• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان نے اپنے شوہر کے انٹرویو نہ دینے کی وجہ بتادی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

 پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے حالیہ دنوں میں اپنے شوہر سلیم کریم کے انٹرویوز نہ دینے کی وجہ بتا دی۔

 ماہرہ خان کئی ڈراموں سے شہرت حاصل کر چکی ہیں، اس وقت اپنی نئی فلم لو گُرو کی پروموشن میں مصروف ہیں، عیدالاضحیٰ کے پہلے دن ماہرہ خان نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں جلوہ گر ہوئیں، جہاں انہوں نے ذاتی زندگی سے متعلق دلچسپ باتیں کیں۔

ماہرہ خان نے شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں حقیقی زندگی میں بہت محتاط ہوں، خاص طور پر زندگی کے ساتھی کے انتخاب میں، سلیم نے سالوں محنت کی تب جا کر میں نے ہاں کی، وہ ٹی وی پر آنے سے گریز کرتے ہیں کیونکہ انہیں کیمرے کے سامنے آنا بالکل پسند نہیں۔

ماہرہ نے مزید کہا کہ میرے شوہر کا چہرہ شادی کی ویڈیوز کے بعد کافی پہچانا جانے لگا ہے، جو انہیں بالکل پسند نہیں، ایک بار وہ لندن میں تھے تو کوئی شخص ان کے پاس آیا اور بولا کیا آپ سلیم ہیں؟ ماہرہ کے شوہر؟ تو سلیم نے کہا یہ کیا ہے؟ میں نے کہا میں معذرت خواہ ہوں۔

شو میں بات آگے بڑھاتے ہوئے ماہرہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ میں خود بہت رومینٹک اور جذباتی انسان ہوں اور چاہتی ہوں کہ میرا ساتھی بھی اسی طرح ہو، مگر سلیم مجھ جتنے ایکسپریسیو نہیں ہیں۔

ماہرہ کی یہ گفتگو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے، جہاں مداح ان کی سچائی اور محبت بھرے انداز کو سراہ رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید