• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمینوں کی قیمتوں کا تعین ایف بی آر کرے گا، وزیر خزانہ

Fbr To Determine Prices Of Properties Finance Minister
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہم نےاتفاق رائےسےکچھ فیصلےکیےہیں،زمینوں کی قیمتوں کا تعین ایف بی آر کرے گا، تین سال سے پہلے جائیداد فروخت کرنے پر ٹیکس لگے گا۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ریئل اسٹیٹ ڈیلرز سے مذاکرات کے بعد اعلان کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس بھی 30لاکھ کے بجائے 40لاکھ سے زائد مالیت کی جائیداد پر ہی لگے گا،قیمت کے تعین کا نوٹیفکیشن اب ایف بی آر جاری کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پراپرٹی ڈیلرز نے اپنے مسائل سامنے رکھے،فیصلوں پرعمل درآمد کےلیےقانون سازی کریں گے،اس معاملے کو قانونی شکل دینے کے لیے آرڈیننس پرغورکریں گے۔

اسحاق ڈارکا مزید کہنا تھا کہ پراپرٹی ہولڈنگ کی مدت تین سال ہوگی،2سال کاہاکنگ پیریڈ5سال تک بڑھادیاگیاہے،یکم جولائی2016 ءسےپہلےخریدی گئی پراپرٹی کو3سال سے پہلے بیچنے پر 5فیصد ٹیکس ادا کرنا ہو گا،ایک سال میں بکنے والی پراپرٹی پراب 10فیصدٹیکس لاگوہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ بینک ٹرانزکشن ود ہولڈنگ ٹیکس اگست میں بھی 0اعشاریہ4 فیصد برقراررہے گا،پراپرٹی کی قیمتوں پرکسی کوبلیک میل ہونےکی ضرورت نہیں،اپنا کام مکمل کرنے کے بعد صوبوں سے بات کریں گے۔

اسحاق ڈار نے کا یہ بھی کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانی بھی ملک میں پراپرٹی میں سرمایہ کاری کرتےہیں،مذاکرات میں شریک تمام افرادکاشکرگزارہوں۔

اس موقع پر صدرایف پی سی سی آئی عبدالرؤف عالم کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےہماری گزارشات غورسےسنیں۔
تازہ ترین