• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی کے دو انتہاپسند وزراء پر چار ملکوں نے پابندیاں لگادیں

معصوم فلسطینوں پر تشدد کے لیے اکسانے والے بدنام زمانہ اسرائیلی وزرا بیزالل اسموٹرچ اور اتمار بن گویر(تصویر سوشل میڈیا)۔
معصوم فلسطینوں پر تشدد کے لیے اکسانے والے بدنام زمانہ اسرائیلی وزرا بیزالل اسموٹرچ اور اتمار بن گویر(تصویر سوشل میڈیا)۔

فلسطینیوں پر تشدد کے لیے اُکسانے کے خلاف برطانیہ سمیت دو یورپی ملکوں اور کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے اسرائیل کے دو انتہاپسند وزرا پر پابندیاں عائد کر دیں۔

اسرائیلی وزیر بیزالل اسموٹرچ اور اتمار بن گویر پر پانچوں یورپی ممالک کے سفر پر پابندی عائد ہوگی اور ان کے پانچوں یورپی ممالک میں موجود اثاثے بھی منجمد ہوجائیں گے۔

یہ پابندی برطانیہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، کینیڈا اور ناروے نے لگائی ہے، اسرائیل نے وزرا پر یورپی اور دیگر ملکوں کی پابندیوں کو اشتعال انگیز اور ناقابل قبول قرار دے دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید