کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب سے حاجیوں کی واپسی کا عمل شروع ہوگیا ہے اور 148حاجیوں کو لے کر پہلی پرواز آج کراچی پہنچے گی، جہاں صوبائی وزیر اوقاف نجی پاکستانی ائیر لائن (ائیربلیو)کی پروازکے ذریعے پہنچنے والے حاجیوں کا استقبال کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی ملکی ائیرلائن ائیربلیو کی کراچی کے لیے پہلی بعد ازحج پرواز آج (بدھ) دوپہر ایک بجکر35 منٹ پر جناح ٹرمینل پر لینڈ کریگی۔