• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر ایاز صادق ہاؤس بزنس کمیٹی نے بجٹ اجلاس میں ایجنڈے کی منظوری دی

اسلام آباد(طاہر خلیل )قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں قومی اسمبلی کے اجلاس برائے وفاقی بجٹ 2025-26 کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کمیٹی اجلاس میں قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کو 27 جون 2025تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔وفاقی بجٹ 2025-26 کیلئے11 اور 12 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بتایا کہ 13 جون کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگاقومی اسمبلی میں موجود پارلیمانی جماعتوں کو قواعد و ضوابط کے مطابق بحث کےلئے وقت دیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ وفاقی بجٹ پر بحث 21 جون تک جاری ہے،وفاقی بجٹ 2025-26 پر بجٹ 21 جون کو سمیٹی جائے گی۔
ملک بھر سے سے مزید