کوآرڈینٹیر کشمیر سالیڈیریٹی کمپئین لوٹن حاجی چوہدری محمد قربان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور پارلیمانی وفد کی برطانیہ میں سرگرمیوں سے پاکستان کا مثبت امیج بنانے میں مدد مل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا برطانیہ میں یہ بیان خوش آئند ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن و خوشحالی مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے مشروط ہے۔
انہوں نے اور وفد نے اپنی سرگرمیوں کے ذریعے برطانیہ میں یہ باور کرانے کی بہترین کوشش کی ہے کہ بھارت جارح ہے اور پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کا حمایتی ہے۔
حاجی چوہدری محمد قربان نے یہ بھی کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور پھر شہید بےنظیر بھٹو نے مسئلہ کشمیر پر جاندار موقف رکھا اب بلاول بھٹو زرداری کی کاوشوں کو بھی توجہ مل رہی ہے یہ خوش آئند امر ہے۔