• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی خواتین کرکٹرز کی آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر ثناء میر کو مبارکباد

کولاج فوٹو: سوشل میڈیا
کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستانی خواتین کرکٹرز نے آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سابق کپتان ثناء میر کو مبارکباد دی ہے۔

کرکٹر ڈیانا بیگ نے کہا کہ میں ثناء میر کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے ، آپ نے میدان میں اور میدان سے باہر ہماری بہت رہنمائی کی ہے۔

کرکٹر رامین شمیم نے کہا کہ ثناء میر کی آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پاکستان کے لیے قابل فخر بات ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ثناءمیر نے ناصرف قومی کرکٹ ٹیم بلکہ پورے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

کرکٹر نتالیہ پرویز نے کہا کہ ثناء میر سب کرکٹرز کے لیے رول ماڈل ہیں، اُنہوں نے اپنی صلاحیت، محنت اور لگن سے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ثناء میر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ ساتھ پورے پاکستان کا بھی سر فخر سے بلند کیا ہے، ہم سب کو ان پر ناز ہے۔

بسمہ معروف نے کہا کہ جب ویمنز کرکٹ کا لوگوں کو زیادہ پتہ نہیں تھا تب بھی ثناء میر ہمارے ساتھ کھڑی رہیں اور ہماری ہمت بڑھائی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ثناء میر کی رہنمائی ہمارے لیے ہمیشہ متاثر کن رہی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید