معروف گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور ان کے دوست ٹریوس کیلسی کی خفیہ شادی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر گرم ہیں اور اس بار افواہ نے ایک شادی کے دعوت نامے سے جنم لیا ہے۔
حال ہی میں دونوں نے کیلسی کے کزن کی شادی میں شرکت کی، جبکہ اسی ہفتے کے اختتام پر وہ شکاگو بیئرز کے کھلاڑی کول کومیٹ اور ان کی دلہن ایمیلی جروس کی شادی کے مہمانوں کی فہرست میں بھی شامل تھے۔
کومیٹ کی ایونٹ پلانر ایلی نوٹولی نے انسٹاگرام اسٹوری پر شادی کی تیاریوں کے کچھ مناظر شیئر کیے، جس میں ایک تصویر نے خاص توجہ حاصل کی۔
ایک دعوتی لفافہ جس پر ٹیلر اور ٹریوس کیلسی لکھا ہوا تھا اور اس پر ٹیبل 13 درج تھا، مداحوں نے فوری طور پر اسے ٹیلر کے لکی نمبر 13 سے جوڑ کر شادی کی قیاس آرائیاں شروع کر دیں۔
نوٹولی نے ویڈیو میں وضاحت کی کہ ٹیلر اور ٹریوس دراصل ٹینیسی میں دوسری شادی میں شریک تھے، ہر مہمان کے لیے ایک ذاتی لفافہ تیار کیا گیا تھا، جس میں دلہن نے محبت بھرے نوٹس لکھے تھے۔
یہ تصویر وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں کے ردعمل کا طوفان آ گیا۔
حقیقت یہ ہے کہ ٹیلر اور ٹریوس نے کومیٹ کی شادی میں شرکت ہی نہیں کی، بلکہ وہ جمعہ کو ٹینیسی میں کیلسی کے کزن ٹینر کورم کی شادی میں شریک تھے، اس تقریب کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن میں جوڑا خوشگوار انداز میں بیٹھا ہوا اور رقص سے لطف اندوز ہوتا دکھائی دیا۔
ٹیلر نے اس موقع پر ایک نیلے رنگ کا خوبصورت لباس پہنا تھا، جبکہ ٹریوس نے بھی بھرپور انداز میں تقریب میں شرکت کی۔
اگرچہ دونوں پچھلے کچھ مہینوں سے عوامی تقریبات سے دور تھے، لیکن فلوریڈا میں ایک ساتھ وقت گزارنے کی خبریں گرم رہی ہیں، دونوں کے حوالے سے مستقبل قریب میں شادی کرنے کی چہ مگوئیاں بھی جاری ہیں۔
ایک قریبی ذرائع نے ڈیلی میل کو بتایا کہ منگنی 100 فیصد ہونے والی ہے، بس سب اس لمحے کے انتظار میں ہیں جب ٹریوس ٹیلر کے والدین سے ان کا ہاتھ مانگیں گے۔