• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیریئر کے ابتدا میں اپنے چھوٹے قد کی وجہ سے نروس رہتا تھا، عامر خان

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے اپنے بالی ووڈ کیریئر کے ابتدائی دور میں اپنے چھوٹے قد کی وجہ سے نروس رہنے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اس زمانے میں امیتابھ بچن سب سے زیادہ لمبے تھے۔

انھوں نے اپنا ہی تمسخر اڑانے کی صلاحیت کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

واضح ر ہے کہ 60 سالہ عامر خان اپنی آئندہ آنیوالی فلم ستارے زمین پر کی ریلیز کے لیے تیار ہیں۔ 

اسکے ٹریلر میں فلم میں عامر خان کی والدہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ انھیں ٹنگو (چھوٹا قد والا) کہہ کر پکارتی ہیں۔ ایک بھارتی میڈیا ادارے سے حالیہ گفتگو میں عامر خان نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے بالی ووڈ کیریئر کے ابتدا میں اپنے چھوٹے قد کی وجہ سے نروس اور پریشان رہا کرتے تھے۔ 

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنا ہی تمسخر اڑا کر کیسا محسوس کریں گے بالخصوص اس صورت میں کہ اب وہ اپنی ہی فلم میں خود کو ٹنگو کہلوا رہے ہیں۔ 

اس پر عامر خان نے کہا ایک بار جاوید صاحب نے مزاح کے بارے کچھ کہا تھا جس سے میں پوری طرح متفق ہوں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ایک اچھا حس مزاح صرف کھیل و تفریح نہیں بلکہ یہ اس وقت کام آتا ہے جب آپ مشکل دور سے گزر رہے ہوں۔ 

تو اگر آپ کے پاس ان حالات میں ایک اچھا حس مزاح ہے تو پھر یہ ایک دکھوں اور پریشانیوں کو جذب کرنے والا بن سکتا ہے، میرا خیال ہے کہ میرے اندر ہمیشہ یہ صلاحیت موجود رہی ہے اور یہ فلم میں ایک نہایت ہی اہم حصہ ہے۔ 

انکا کہنا تھا کہ امیتابھ بچن سب سے لمبے اور انکا قد چھ فٹ سے زیادہ تھا، اسی طرح ونود، شتروگھن سنہا سب ہی بلند قامت تھے۔ میں اس کی وجہ سے نروس رہتا اور سوچتا تھا کہ چھوٹے قد والے اداکار کی کچھ دال گلے گی کہ نہیں گلے گی، لیکن پھر اسی چیز نے صورتحال کو سنبھالا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید