• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامرخان کی تیسری گرل فرینڈ کی تفصیلات سامنے آ گئیں

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا
کولاج بشکریہ سوشل میڈیا 

بھارتی اداکار عامر خان کی تیسری گرل فرینڈ سے متعلق تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان آج کل اپنی ذاتی زندگی سے متعلق تبصرہ کرنے سے گریز کر رہے ہیں جبکہ بھارتی میڈیا ان کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گیا ہے۔

بھارتی میڈیا آؤٹ لیٹ ’پنک وِلا‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ عامر خان کی نئی گرل فرینڈ کا تعلق بنگلور سے ہے۔

پنک وِلا نے انکشاف کیا ہے کہ عامر خان جس نئی خاتون کے ساتھ  ڈیٹنگ کر رہے ہیں اس کا نام گوری ہے لیکن اس کا پورا نام شیئر نہیں کیا گیا ہے۔

پورٹل کے ذرائع نے عامر خان اور گوری کے تعلقات سے متعلق مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکار کی نئی پراسرار گرل فرینڈ عامر خان سے اپنے تعلقات کے بارے میں بہت سنجیدہ ہیں۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ عامر خان نئی گرل فرینڈ کو اپنے خاندان سے بھی ملوا چکے ہیں، گوری کی ملاقات عامر خان کے گھرانے سے خوش گوار ماحول میں اختتام پزیر ہوئی تھی۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گوری کا ہندی فلم انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

دوسری جانب 59 سالہ اداکار عامر خان نے ان خبروں پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور تاحال کوئی تصدیق یا تردید جاری نہیں کی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید