• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سولر پینلز پر 18فیصد ٹیکس مسترد کرتے ہیں،شازیہ مری،نیر بخاری

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے)وفاقی بجٹ میں سولر پینلز پر 18فیصد ٹیکس کو مسترد کرتے ہیں،ملک قرض اور امداد سے نہیں چلتے،زراعت کے لئے بجٹ میں کثیر فنڈ رکھا جائے ۔ان خیالات کا اظہارمرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری اورسیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز سید نیر حسین بخاری نے بجٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا، شازیہ مری نے کہا کہ تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ بھی موجودہ مہنگائی میں ناکافی ہے ، حیدرآباد اور کراچی موٹروے 400 ارب منصوبے پر صرف 15ارب روپے رکھ کر مذاق کیا گیا، مہنگائی اور بے روزگاری سے لوگوں کی زندگی اجیرن ہے کوئی ریلیف نہیں دیا گیا،پٹرولیم مصنوعات میں اضافی ٹیکس سے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔
ملک بھر سے سے مزید