• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ نئی بلندترین سطح پر، ایک لاکھ 26 ہزار کی نئی تاریخی حد بھی عبور

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی برقرار ہے، انڈیکس ایک لاکھ 26 ہزار کی نئی تاریخی حد بھی عبور کر گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی بجٹ سے مثبت توقعات کے بعد مسلسل زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

ٹریڈنگ کے دوران بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 1 ہزار 878 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 26 ہزار 231 کی سطح پر آگیا۔

آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 26 ہزار 718 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 24 ہزار 352 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید