• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کا بھارتی مسافر طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار

--فائل فوٹو
--فائل فوٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بھارت کے شہر احمد آباد کے قریب ایئر انڈیا کی پرواز کو حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج ایک افسوسناک حادثے کی خبر سن کر دل دکھی ہوا۔

انہوں نے تحریر کیا کہ ایئر انڈیا کی ایک پرواز  جس میں تقریباً 240 مسافر سوار تھے، بھارتی شہر احمد آباد کے قریب اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد تباہ ہو گئی۔

بلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں بھارتی عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

قومی خبریں سے مزید