20 سال میں پہلی بار عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے ایران کو ایٹمی عدم پھیلاؤ کی ذمہ داریوں کو نبھانے میں ناکام قرار دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے بورڈ آف گورنرز نے ایک قرار داد منظور کرنے کے بعد معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھیجنے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی وزیرِخارجہ نے اس قسم کی قرار داد کے حوالے سے یورپی ممالک کو آگاہ کیا تھا کہ ایسا کرنا سنگین غلطی ہوگی اور ایران اس پر ردعمل دے گا۔
ایران نے مزید کہا ہے کہ ہمار ا ایٹمی پروگرام پر امن مقاصد کے لیے ہے اور ایٹمی ہتھیار کا حصول ہمارے مقاصدر میں شامل نہیں۔
عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے مطابق ایران کے پاس موجودہ جوہری مواد میں 408 کلوگرام سے زائد یورینیم ہے جو 60 فیصد خالص ہے اور 9 جوہری بموں کی تیاری کےلیے کافی ہے۔