امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان بھارت جنگ رُکوانے کی بات دُہرا دی اور ساتھ ہی پاکستان بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیش کش بھی کر دی۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں نے جوہری جنگ تجارت سے رُکوائی کوئی یہ نہیں کر سکتا۔
امریکی صدر نے بتایا کہ بھارت پاکستان سے کہا کشمیر پر دشمنی بہت عرصے ہوگئی، میں سب کچھ حل کرا سکتا ہوں، میں آپ کا ثالث بنوں گا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں نے بھارت پاکستان کے درمیان جنگ رکوائی، دونوں ممالک کے حکمران عظیم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے ان سے بات کی، میں نے ان سے تجارت پر بات کی، میں نے کہا ہم تجارت نہیں کریں گے پہلے جنگ روکو۔
انہوں نے بات سمجھی اور جنگ روک دی، اب ہم ان سے تجارتی معاہدوں پر بات کر رہے ہیں۔