آکسیجن ……
ماحول کو نقصان پہنچانے کا نتیجہ بھگتو۔
سائنس دانوں نے اعلان کیا ہے کہ
زمین سے آکیسجن ختم ہونے والی ہے،
ڈوڈو نے بم پھوڑا۔
کیا؟
پھر ہمارا کیا ہوگا؟
میں پریشان ہوگیا۔
تم کاربن ڈائی آکسائیڈ پر شفٹ ہوجائو۔
میں نائیٹروجن کی عادت ڈال لوں گا،
ڈوڈو نے سنجیدگی سے کہا۔
درخت لگانے سے کوئی فرق پڑے گا؟
میں نے پوچھا۔
اب بہت دیر ہوچکی ہے،
ڈوڈو نے مایوسی سے سر ہلایا۔
سائنس دانوں نے مزید کیا بتایا ہے،
آکسیجن کب تک ختم ہوجائے گی؟
میں نے پوچھا۔
ڈوڈو نے،
بے نیازی سے کہا،
یہی کوئی ایک ارب سال میں۔