کراچی (اسٹاف رپورٹر) ووسٹر شائر کائونٹی نے پاکستانی فاسٹ بولرخرم شہزاد سے معاہدے کی تصدیق کر دی ہے جو جولائی کے شروع میں نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر جیکب ڈفی کے متبادل کے طور پر انگلش کائونٹی کو جوائن کریں گے۔ شہزاد 4 جولائی کو باضابطہ طور پر ووسٹر شائر کے ساتھ منسلک ہوں گے ۔