• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیجنڈز کرکٹ: پاکستان کی تیسری فتح

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیڈز میں ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو 49 رنز سے شکست دے دے کر تیسری کامیابی حاصل کی۔ پاکستان نے 4 وکٹ پر 200 رنز بنائے ۔ ناکام ٹیم 7وکٹوں پر 151رنز بناسکی۔ کامران اکمل نے 113رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ دوسرے میچ میںبھارت ، آسٹریلیا کیخلاف جیتا ہوا میچ ہار گیا۔عرفان پٹھان میچ کے آخری اوور میں وہ 5 بالز پر 15رنز دے کر شکست کی وجہ بن گئے ۔ بھارت نے4وکٹ پر 203رنز بنائےتھے۔