• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین ملکی کرکٹ سیریز، شیڈول کا اعلان جلد ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ کرکٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستانی ٹیم اگلے ماہ شارجہ میں تین ملکی سیریز کھیلے گی۔ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے سیریز کرانے کی تصدیق کردی ہے۔ جلد لاجسٹکس اور براڈ کاسٹرز معاملات طے کرنے کے بعد سیریز کے شیڈول کا با ضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان، افغانستان اور یواے ای کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔