کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے انٹرنیشنل مقابلوں میں میڈلز جیتنے والے ایتھلیٹس کیلئے انعامی رقم میں اضافہ کر دیا ہے۔ اسکواش میں برٹش اوپن یا مساوی ایونٹ جیتنے پر ایک کروڑ روپے ، اولمپکس میں گولڈ میڈل پر انعامی رقم3کروڑ کردی گئی ، سلور میڈل پر دو کروڑ اور برانز پر ایک کروڑ انعام ملے گا۔ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل کی انعامی رقم ایک کروڑ پچاس لاکھ ہوگئی۔