• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ و بھارت کا چوتھا ٹیسٹ ڈرا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارت اورانگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔ بھارت نے دوسری اننگز میں چار وکٹ پر425 رنز بنائے، کپتان شبھمن گل نے سیریز میں چوتھی سنچری اور نویں ٹیسٹ سنچری اسکور کی۔ جڈیجا کاپہلے اوور میں کیچ ڈراپ ہوگیا ۔ پانچویں دن بھارت نے 174 رنز دو وکٹ سے دوسری اننگز شروع کی۔ بین اسٹوکس نے کے ایل راہول کو 90 رنز پر ایل بی ڈبلیو کردیا۔ شمبن گل 103رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔