• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل اتوار تک ایران پر حملہ کرسکتا ہے، امریکی اخبار

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اتوار تک ایران پر حملہ کرسکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران امریکی تجویز مسترد کرتا ہے تو اسرائیل حملے کے لیے تیار ہے۔

سینئر اسرائیلی عہدیدار نے کہا کہ ایران جوہری پیداوار ترک نہیں کرتا تو اتوار تک حملہ کیا جاسکتا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے پیر کو ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو میں حملے کا امکان ظاہر کیا تھا۔

امریکا نے واضح کیا کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملے میں حصہ نہیں لے گا۔

امریکا  یہ بھی کہا کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے میں امریکا براہ راست ملوث نہیں ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید