• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وطن واپسی پر اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نتالی بیکر کی ملاقات

اسلام آباد(فاروق اقدس)وزیراعظم میاں شہبازشریف کے دورہ متحدہ عرب امارات جانے والے وفد میں شامل نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے وطن واپس پہنچنے پر پاکستان میں امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں جن امور پرتبادلہ خیال ہوا ان میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی کشیدگی میں امریکی ثالثی اور پاکستان کے سفارتی وفد کا دورہ امریکہ شامل تھے۔دریں اثنا ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر خارجہ سے امریکی ناظم الامور نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملک بھر سے سے مزید