• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IMF کے ہاتھوں یرغمال حکومت نے معاشی خود مختاری بیچ دی، رضا ربانی

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) سابق چیئرمین سینٹسینیٹر میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ہاتھوںیر غمالی حکومت نےپاکستان کی معاشی خود مختاری کو بیچ دیا ہے ۔ نئے بجٹ کے حوالے سے اپنے بیان میںسابق چیئرمین سینیٹ میاںرضا ربانی نے کہاکہ وزیر خزانہ کی طرف سے پارلیمنٹ کو قانون سازی کرنے یا دوسری صورت میں نئے ٹیکسوں کا سامنا کرنے کی دھمکی کو قابل مذمت قرار دیا ہے۔بیان میں کہا کہ پارلیمنٹ کو ڈکٹیٹ نہیں کیا جا سکتا، اسے یرغمال نہیں بنایا جاسکتا۔ انہوںنے استفسار کیا کہ کیا اب کسی بھی قانون سازی کے لئے آئی ایم ایف منظوری دیگا۔ رضا ربانی نے کہا کہ وزیر خزانہ کے ریمارکس پارلیمنٹ کی توہین کے مترادف ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید