• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی حملوں کی قیمت امریکا کو بھی چکانا پڑے گی: پاسدارانِ انقلاب

ترجمان ایرانی پاسدران انقلاب برگیڈیئر جنرل عبدالافضل شکراچی—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
ترجمان ایرانی پاسدران انقلاب برگیڈیئر جنرل عبدالافضل شکراچی—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ترجمان ایرانی پاسدارانِ انقالاب نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکا کو بھی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان ایرانی پاسدران انقلاب برگیڈیئر جنرل ابولفضل شکراچی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران پر حملہ دہشت گرد امریکی حکومت کی مکمل معلومات اور حمایت کے ساتھ کیا گیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ اسرائیل کو پاسدارانِ انقلاب کے چیف کمانڈر حسین سلامی کے قتل کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیل نے امریکی حمایت سے ایران پر حملے کیے، اسرائیل کو حملے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

ترجمان پاسدارانِ انقلاب نے مزید کہا کہ اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکا کو بھی بھاری قیمت چکانی پڑے گی اور یہ کہ اسرائیل نے ایران پر حملے سے قبل واشنگٹن کو مطلع کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید