• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس نے 2 حدیں کھودیں

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

ایران اور اسرائیلی کی کشیدگی کے اثرات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز  کے پہلے سیشن میں شدید مندی دیکھی گئی جس کے بعد 100 انڈیکس نے 2 حدیں بھی کھو دیں ہیں۔

پہلے کاروبار سیشن کے اختتام پر بازار حصص کے 100 انڈیکس میں ایک ہزار 444 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس ایک لاکھ 22 ہزار 649 کی سطح پر آگیا۔

پہلے سیشن میں 40 کروڑ شیئرز کے سودے 16.50 ارب روپے میں طے ہوئے۔

کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 2 ہزار 488 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار 604 پوائنٹس پر بھی آیا۔

آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 23 ہزار 58 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔

گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی رہی تھی جس کے بعد انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 26 ہزار پر پہنچ گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 24 ہزار 93 کی سطح پر بند ہوا تھا۔ 

تجارتی خبریں سے مزید