• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرا مانی کی ڈانس ویڈیو پر مداحوں کی تنقید

---اسکرین گریب
---اسکرین گریب

حرا مانی کی ڈانس ویڈیو نے مداحوں کو حیران کر دیا، سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان امڈ آیا۔

پاکستانی اداکارہ حرا مانی اپنے منفرد انداز اور ڈراموں میں جاندار اداکاری کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، ایک بار پھر سوشل میڈیا کی شہ سرخیوں میں آگئی ہیں، اس بار وجہ بنی ہے ان کا ایک بولڈ ڈانس ویڈیو، جس نے مداحوں کو حیرت اور الجھن میں ڈال دیا ہے۔

حرا مانی نے حال ہی میں ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس میں وہ مغربی موسیقی پر دل کھول کر رقص کر رہی ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ ویڈیو میں ان کے شوہر مانی سلمان ثاقب شیخ بھی موجود تھے، جو خاموشی سے انہیں دیکھ رہے تھے۔

ویڈیو میں ان کا انداز اور رقص کافی اوور دی ٹاپ نظر آیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل دیا۔

مداحوں اور صارفین کی ایک بڑی تعداد نے ویڈیو کو غیر موزوں اور سستی شہرت کی کوشش قرار دیا۔ 

انہوں نے کہا کہ حرا تم نے اپنی عزت خود مٹی میں ملا دی ہے، اب تمھارے پاس کوئی خودداری نہیں بچی، یہ تب ہی ہوتا ہے جب بچپن میں پولیو کے قطرے نہ پلائے جائیں، ڈاکٹرز نے تو ان کو لاعلاج قرار دے دیا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ سمجھ نہیں آتا ان کے شوہر کیسے برداشت کرتے ہیں ایسی بے حیائی، لوگ کیوں نہیں دیکھتے کہ یہ کتنی شرمندگی والی حرکت ہے؟ کوئی چیز ہوتی ہے شرافت، پلیز پوسٹ کرنے سے پہلے اپنا مواد دیکھا کریں، ہر دن کے ساتھ ان کا انداز اور زیادہ بھونڈا ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ حرا مانی نے ڈرامہ انڈسٹری میں دو بول، میرے پاس تم ہو اور کشف جیسے ڈراموں سے بے پناہ مقبولیت حاصل کی، اس وقت وہ ڈرامہ سیریل ڈائن میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں، جسے شائقین سراہا رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید