ڈرامہ انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ حرا مانی اور ان کے شوہر سلمان ثاقب شیخ عرف مانی کی نئی ریل نے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی۔
وائرل ویڈیو میں حرا اور مانی کو انٹرنیٹ پر وائرل ٹرینڈ پر اداکاری اور رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
حرا مانی کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ وائرل ٹرینڈ پر دلچسپ اور بھرپور ’فری ڈانس‘ کر رہی ہیں۔
حرا مانی اور ان کے شوہر کی اس ویڈیو کا وائرل ہونا ہی تھا کہ صارفین نے اس پر اپنی رائے کا اظہار کرنا شروع کر دیا۔
ہر بار کی طرح اس بار بھی کچھ صارفین نے حرا مانی کی تعریف کی تو کچھ نے ان پر تنقید کے خوب تیر برسائے ہیں۔
ایک صارف کا کہنا ہے کہ اداکارہ حرا مانی کو خود دوائیوں کی ضرورت ہے۔
ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ لگتا ہے ڈاکٹرز نے حرا مانی کو جواب دے دیا ہے۔