• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پر اسرائیلی حملہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے: سعودی عرب

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سعودی عرب نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیلی حملہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر حملہ اس کی خودمختاری پر حملے کے مترادف ہے۔

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملہ علاقائی سلامتی سے سمجھوتہ اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے ہیں، دارالحکومت تہران کے شمال مشرقی علاقے میں دھماکوں کی زور دار آوازیں سنی گئی ہیں، بعض مقامات سے دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔

اسرائیلی فوجی عہدیدار کے مطابق اسرائیل نے ایران میں جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید