• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پر حملوں میں 200 لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا: اسرائیلی فوج

فائل فوٹو
 فائل فوٹو

اسرائیلی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران پر حملوں میں 200 لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگلے چند گھنٹے ہمارے لیے مشکل ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے 5 مرحلوں میں ایران کے 8 مقامات پر حملے کیے اور ان حملوں میں دارالحکومت تہران اور اطراف کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے تہران کے جنوب میں اصفہان،جنوب مغرب میں اراک شہر پر حملے کیے جبکہ اسرائیلی فوج نے کرمان شاہ شہر کو بھی نشانہ بنایا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے نطنز میں جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا جبکہ تبریز اور احواز میں بھی حملے کیے گئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید